Meri misaal dhuwan hai bujhey charaghon ka,
Jab apna sog manata hon, raqs karta hon…
میری مثال دھواں ہے بجھے چراغوں کا
جب اپنا سوگ مناتا ہوں، رقص کرتا ہوں
Meri misaal dhuwan hai bujhey charaghon ka,
Jab apna sog manata hon, raqs karta hon…
میری مثال دھواں ہے بجھے چراغوں کا
جب اپنا سوگ مناتا ہوں، رقص کرتا ہوں
jab dheme dheme hansti ho…
جب دہمے دہمے ہنستی ہو
اس بارش جیسی لگتی ہو
تھوڑی دل کی کہتی ہو
زیادہ دل میں رکھتی ہو
کیوں جاؤں رنگریز کے پاس
تم تو سیاہ میں بھی ججچتی ہو
کرنے دو انہیں سنگھار
تم سادہ بھی سجتی ہو
Dobna hi parta hai ubharne se pehle
Ghroob hone ka matlab zawal nahi hota…
ڈوبنا ہی پڑتا ہے ابھرنے سے پہلے
غروب ہونے کا مطلب زوال نہیں ہوتا
raat ho, chand ho, shanasa ho…
رات ہو ، چاند ہو ،شناسا ہو
کیوں نہ رگ رگ میں پھر نشہ سا ہو
میں نے ایک عمر خرچ کی ہے تم پر
تم میرا ، قیمتی اثاثہ ہو
ایک تو خوف بھی ہو دنیا کا
اور محبت بھی بے تحاشا ہو
Ankhon mein paani liye mujhey ghoorta hi raha,
Wo aaieney mein khara shakhs pareshan bhut tha…
آنکھوں میں پانی لیے مجھے گھورتا ہی رہا
وہ آئینے میں کھڑا شخص پریشان بہت تھا
qisay meri ulfat key….
قصے میری الفت کے جو مرقوم ہیں سارے
آ دیکھ تیرے نام سے موسوم ہیں سارے
شاید یہ ظرف ہے جو خاموش ہوں اب تک
ورنہ تو تیرے عیب بھی معلوم ہیں سارے
سب جرم میری ذات سے منسوب ہیں محسن
کیا میرے سوا اس شہر میں معصوم ہیں سارے
Yaqeen jano, mein un qadiyon mein sey hoon,
Jo khuley darwazey dekh kar farar nahin hotey…
یقین جانو ،میں ان قیدیوں میں سے ہوں
جو کھلے دروازے دیکھ کر فرار نہیں ہوتے
Ab badhi door ley key jaye ga,
Aagaya hai tera khayal mujhey
اب بڑی دور لے کے جائے گا
آگیا ہے تیرا خیال مجھے
Qabool kesey karun unka faisla key ye log,
Merey khilaf hi mera biyan mangtey hain
قبول کیسے کروں ان کا فیصلہ کہ یہ لوگ
میرے خلاف ہی میرا بیان مانگتے ہیں
Jahan jahan imkan nahin terey aaney ka,
Wahan wahan bhi tera intizar hota hai
جہاں جہاں امکان نہیں تیرے آنے کا
وہاں وہاں بھی تیرا انتظار ہوتا ہے
© 2024 Eagle Miscellany