YE KESI ATA PAR HO GAYI HAI

یہ کیسی عطا پر عطا ہو گئی ہے
لکھا جو محمدﷺ ثنا ہو گئی ہے
مجھے بھی خدارا مدینے بلا لیں
یہاں زندگی اب سزا ہو گئی ہے
کیا ذکر میں نے حبیبِ خدا کا
معطر یہاں کی فضا ہو گئی ہے
میں ہر پل ثنائے محمدﷺ میں گُم ہوں
مرے دل کو تسکیں عطا ہو گئی ہے
لیا تیرگی میں جو نامِ محمدﷺ
مرے چار سو پھر ضیا ہو گئی ہے
بچھڑ کر دیارِ نبیﷺ سے حذیفہ
خوشی مجھ سے ہراک خفا ہو گئی ہے


Leave a Reply