Home » urdupoetry » Page 7
بس اک لاحاصل سی ہو گئی ھے زندگی
سفر بھی روز کا ھے اور جانا بھی کہیں نہیں
BUS AIK LA HASIL SI HO GAI HAI ZINDAGI
SAFAR BHI ROZ KA HAI OR JANA BHI KAHIN NAHIN
Koi janta hai kisi jinnah ko,
Mujhey ak shakhs sey azaadi chahye…
کوئی جانتا ہے کسی جناح کو
مجھے اک شخص سے آزادی چاہیے
Kabhi mehfilon mein tanha kabhi kilkaton mein hangma,
Aye dil teri fitna gari mujhey kaya sey kaya kar gayi…
کبھی محفلوں میں تنہا کبھی خلوتوں میں ہنگامہ
اے دل تیری فتنہ گری مجھے کیا سے کیا کر گیی
mohabbat ab nahin hogi…
ستارے جو دمکتے ہیں
کسی کی چشمے حیراں میں
ملاقاتیں جو ہوتی ہیں
جمال ا ابرو باراں میں
یہ نہ آباد وقتوں میں
دل ناشاد میں ہوگی
محبت اب نہیں ہوگی
یہ کچھ دن بعد میں ہوگی
گزر جایں گے جب یہ دن
یہ ان کی یاد میں ہوگی
Meri misaal dhuwan hai bujhey charaghon ka,
Jab apna sog manata hon, raqs karta hon…
میری مثال دھواں ہے بجھے چراغوں کا
جب اپنا سوگ مناتا ہوں، رقص کرتا ہوں
jab dheme dheme hansti ho…
جب دہمے دہمے ہنستی ہو
اس بارش جیسی لگتی ہو
تھوڑی دل کی کہتی ہو
زیادہ دل میں رکھتی ہو
کیوں جاؤں رنگریز کے پاس
تم تو سیاہ میں بھی ججچتی ہو
کرنے دو انہیں سنگھار
تم سادہ بھی سجتی ہو
Dobna hi parta hai ubharne se pehle
Ghroob hone ka matlab zawal nahi hota…
ڈوبنا ہی پڑتا ہے ابھرنے سے پہلے
غروب ہونے کا مطلب زوال نہیں ہوتا
raat ho, chand ho, shanasa ho…
رات ہو ، چاند ہو ،شناسا ہو
کیوں نہ رگ رگ میں پھر نشہ سا ہو
میں نے ایک عمر خرچ کی ہے تم پر
تم میرا ، قیمتی اثاثہ ہو
ایک تو خوف بھی ہو دنیا کا
اور محبت بھی بے تحاشا ہو
Ankhon mein paani liye mujhey ghoorta hi raha,
Wo aaieney mein khara shakhs pareshan bhut tha…
آنکھوں میں پانی لیے مجھے گھورتا ہی رہا
وہ آئینے میں کھڑا شخص پریشان بہت تھا
qisay meri ulfat key….
قصے میری الفت کے جو مرقوم ہیں سارے
آ دیکھ تیرے نام سے موسوم ہیں سارے
شاید یہ ظرف ہے جو خاموش ہوں اب تک
ورنہ تو تیرے عیب بھی معلوم ہیں سارے
سب جرم میری ذات سے منسوب ہیں محسن
کیا میرے سوا اس شہر میں معصوم ہیں سارے