Saari umr talaash rahi munafiqon mein humdard ki
ساری عمر تلاش رہی منافقوں میں ہمدرد کی
Magar aakhir phir hum ne khud ko hi apna mukhlis jaana
مگر آخر پھر ہم نے خود کو ہی اپنا مخلص جانا

Saari umr talaash rahi munafiqon mein humdard ki
Urdu poetry collection
عجیب لوگ تھے وہ تتلیاں بناتے تھے
سمندروں کے لیے سیپیاں بناتے تھے
وہی بناتے تھے لوہے کو توڑ کر تالا
پھر اس کے بعد وہی چابیاں بناتے تھے
میرے قبیلے میں تعلیم کا رواج نہ تھا
مرے بزرگ مگر تختیاں بناتے تھے
فضول وقت میں وہ سارے شیشہ گر مل کر
سہاگنوں کے لیے چوڑیاں بناتے تھے
ہمارے گاؤں میں دو چار ہندو درزی تھے
نمازیوں کے لیے ٹوپیاں بناتے تھے
لیاقت جعفری