Home » Archives for Admin » Page 43
یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھےمیں سمجھتا تھا مرے یار سمجھتے ہیں مجھےجڑ اکھڑنے سے جھکاؤ ہے مری شاخوں میںدور سے لوگ ثمر بار سمجھتے ہیں مجھےکیا خبر کل یہی تابوت مرا بن جائےآپ جس تخت کا حق دار سمجھتے ہیں مجھےنیک لوگوں میں مجھے نیک گنا جاتا ہےاور گنہ گار گنہ گار سمجھتے ہیں مجھےمیں تو خود بکنے کو بازار میں آیا ہوا ہوںاور دکاں دار خریدار سمجھتے ہیں مجھےمیں بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوںدیکھنے والے اداکار سمجھتے ہیں مجھےوہ جو اس پار ہیں اس پار مجھے جانتے ہیںیہ جو اس پار ہیں اس پار سمجھتے ہیں مجھےمیں تو یوں چپ ہوں کہ اندر سے بہت خالی ہوںاور یہ لوگ پر اسرار سمجھتے ہیں مجھےروشنی بانٹتا ہوں سرحدوں کے پار بھی میںہم وطن اس لیے غدار سمجھتے ہیں مجھےجرم یہ ہے کہ ان اندھوں میں ہوں آنکھوں والااور سزا یہ ہے کہ سردار سمجھتے ہیں مجھےلاش کی طرح سر آب ہوں میں اور شاہدؔڈوبنے والے مددگار سمجھتے ہیں مجھے
اپنی تصویر کو رکھ کر تیری تصویر کے ساتھمیں نے یہ عمر گزاری بڑی تدبیر کے ساتھہو گیا دفن یہ قصہ بھی جہانگیر کے ساتھاب کہاں عدل کا رشتہ رہا زنجیر کے ساتھجس کو میں اپنا بناتا ہوں ، بچھڑ جاتا ہےمیری بنتی ہی نہیں ، کاتب تقدیر کے ساتھ
کہتا ہوں وہی بات سمجھتا ہوں جسے حقنے آبلہ مسجد ہوں، نہ تہذیب کا فرزنداپنے بھی خفا مجھ سے ہیں، بیگانے بھی نا خوشمیں زہر ہلاہل کو کبھی کہہ نہ سکا قندمشکل ہے کہ اک بندہ حق بین و حق اندیشخاشاک کے تودے کو کہے کوہ دماوندہوں آتش نمرود کے شعلوں میں بھی خاموشمیں بندہ مومن ہوں، نہیں دانہ اسپندپر سوز و نظر باز و نکوبین و کم آزارآزاد و گرفتار و تہی کیسہ و خورسندہر حال میں میرا دل بے قید ہے خرمکیا چھینے گا غنچے سے کوئی ذوق شکر خندچپ رہ نہ سکا حضرت یزداں میں بھی اقبالکرتا کوئی اس بندہ گستاخ کا منہ بند
زندگی پُھول ہے، خوشبو ہے، مگر یاد رہےزندگی، گردشِ حالات بھی ہو سکتی ہےچال چلتے ہُوئے، شطرنج کی بازی کے اُصولبُھول جاؤ گے، تو پھر مات بھی ہوسکتی ہےایک تو چھت کے بِنا گھر ہے ہمارا مُحسؔناُس پہ یہ خوف کہ برسات بھی ہو سکتی ہے
Sab jurm meri zaat sey mansoob hain Muhsin,
Kya merey siwa shehr mein masoom hain sarey…
سب جرم میری ذات سے منسوب ہیں محسن
کیا میرے سوا شہر میں معصوم ہیں سارے
Khata’ein ho hi jaati hain, azaaley bhi to mumkin hain,
Jesey mujh sey shikayt ho, usey kehna miley mujh sey…
خطائیں ہو ہی جاتی ہیں ، ازالے بھی تو ممکن ہیں
جیسے مجھ سے شکایت ہو ، اسے کہنا ملے مجھ سے
Khak ho key reh gayi barson ki riyazat,
Mujh ko bigar dala teri nazar kharab ney…
خاک ہو کے رہ گئی برسوں کی ریاضت
مجھ کو بگاڑ ڈالا تیری نظر خراب نے
Tijarat ki garz sey bacha gareeb ka,
Khawab bechney aaya tha khilono ki chah mein…
تجارت کی غرض سے بچا غریب کا
خواب بیچنے آیا تھا کھلونوں کی چاہ میں
Mujhey ak gali mein para hua kisi badnaseeb ka khat mila,
Kahin khoon-e-dil sey likha hua kahin anso’un sey mita hua …
مجھے اک گلی میں پڑا ہوا کسی بد نصیب کا خط ملا
کہیں خون دل سے لکھا ہوا کہیں آنسوؤں سے مٹا ہوا
اپنی پلکوں پہ جمی گرد کا حاصل مانگے
وہ مسافر ہوں جو ہر موڑ پہ منزل مانگے
.
میری وسعت کی طلب نے مجھے محدود کیا
میں وہ دریا ہوں جو موجوں سے بھی ساحل مانگے
.
خواہش وصل کو سو رنگ کے مفہوم دئیے
بات آساں تھی مگر لفظ تو مشکل مانگے
.
دل کی ضد پر نہ خفا ہو میرے افلاک نشیں
دل تو پانی سے بھی عکس ماہ کامل مانگے
.
سانس میری تھی مگر اس سے طلب کی محسن
جیسے خیرات سخی سے کوئی سائل مانگے
.