گرمیٔ حسرتِ نا کام سے جل جاتے ہیںہم چراغوں کی طرح شام سے جل جاتے ہیںشمع جس آگ میں جَلتی ہے نمائش کیلئےہم اُسی آگ میں، گُمنام سے جل جاتے ہیںبَچ نِکلتے ہیں اگر آتشِ سیّال سے ہمشعلۂ عارضِ گلفام سے جل جاتے ہیںخود نمائی تو نہِیں شیوۂ اربابِ وفاجن کو جَلنا ہو ، وُہ آرام سے جل جاتے ہیںربطِ باہم پہ ہمیں کَیا نہ کہَیں گے دُشمنآشنا جب تیرے پیغام سے جل جاتے ہیںجب بھی آتا ہے مِرا نام ، تِرے نام کے ساتھجانے کیوں لوگ، مِرے نام سے جل جاتے ہیں
GARME-E-HASRAT NA KAM SE JAL JAATE HAIN
Published inPoetry
Be First to Comment