کبھی آپ نے غور کیا ہے؟
کیوں ٹام ہمیشہ ہار جاتا ہے؟ اور جیری ہر بار جیت جاتا ہے؟

اس کا جواب سادہ مگر گہرا ہے
کیونکہ ٹام کے لیے جیری کو پکڑنا صرف ایک کھیل ہے—ایک عارضی مشغلہ یا محض بھوک مٹانے کا ذریعہ۔ اگر وہ ہار جائے، تو بھی اُس کی زندگی پر کوئی بڑا فرق نہیں پڑتا۔

مگر جیری کے لیے یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہوتا ہے۔ اگر وہ ایک لمحے کو بھی غافل ہو جائے، تو اس کی زندگی ختم ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ہر بار پوری توجہ، طاقت، عقل اور مہارت کے ساتھ لڑتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ اس کے پاس ہارنے کا آپشن ہی نہیں۔

اور یہی بات ہماری حقیقی زندگی پر بھی صادق آتی ہے۔

جو لوگ صرف “کوشش” کرتے ہیں، وہ اکثر ہار جاتے ہیں۔
مگر جو لوگ اپنے مقصد کو زندگی کا سوال بنا لیتے ہیں، وہ آخرکار کامیاب ہو جاتے ہیں۔

جب جیتنا صرف خواہش نہیں بلکہ ضرورت بن جائے، تو انسان وہ کر جاتا ہے جو ناممکن لگتا ہے۔

یاد رکھیں:
جیتنے کے لیے طاقتور ہونا ضروری نہیں، مقصد کا واضح اور ارادہ مضبوط ہونا ضروری ہے۔


~Eagle