وفائے عشق ہوں میں
اب بکھر جاؤں تو بھتر ہے
جدھر جاتے ہیں یہ بادل
ادھر جاؤں تو بہتر ہے
یہ دل کہتا ہے تیرے شہر میں کچھ دن ٹہر جاوں
مگر حالات کہتے ہیں کہ گھر جاؤں تو بہتر ہے
دلوں میں فرق آئیں گے
تعلق ٹوٹ جائیں گے
جو دیکھا، جو سنا اس سے مکر جاؤں تو بہتر ہے
یہاں ہے کون میرا جو مجھے سمجھے گا
میں کوشش کر کے اب خود ہی سدھر جاؤں تو بہتر ہے
Tag: bestpoetry (Page 1 of 3)
Kabhi yak na yak tawaja kabhi dafatan tagafil,
Mujhey aazma raha hai koyi rukh badal badal kar…
کبھی یک بہ یک توجہ کبھی دفعتاً تغافل
مجھے آزما رہا ہے کویئی رخ بدل بدل کر
Rahi na taqat-e-ghuftar our agar ho bhi
To kis umeed pey kahein key aarzoo kya hai…
رہی نہ طاقت گھفتار اور اگر ہو بھی
تو کس امید پے کہیں کے آرزو کیا ہے
بھول جانا تمہیں مشکل تو نہیں ہے لیکن
کام آسان بھی مگر ہم سے کہاں ہوتے ہیں
Bhool jana tumhe mushkil to nahin hai lekin,
Kam aasan bhi magar hum sey kahan hota hai…
Tujh ko dekha phir uss ko na dekha,
Chaand kehta he raha,mein chaand hoon,mein chaand hoon…
تجھ کو دیکھا پھر اس کو نہ دیکھا
چاند کہتا ہی رہا ,میں چاند ہوں, میں چاند ہوں
Tera har andaz acha hai,
Siwaye nazar andaz karney key…
تیرا ہر انداز اچھا ہے
سواے نظر انداز کرنے کے
Kuch tum ko bhi aziz hain apney sabhi asool,
kuch hum bhi itafaq sey zidd key mareez hain…
کچھ تم کو بھی عزیز ہیں اپنے سبھی اصول
کچھ ہم بھی اتفاق سے ضد کے مریض ہیں
Wo bhi apney na huye dil bhi gaya hathon sey,
Aesey aaney sey to behtar tha na aana un ka…
وہ بھی اپنے نا ہوٸے دل بھی گیا ہاتھوں سے
ایسے آنے سے تو بہتر تھا نا آنا ان کا
Haalat burey they magar rakhti thi nawab bana kar,
Hum ghareeb they ye sirf meri maa janti thi…
حالات بُرے تھے مگر رکھتی تھی نواب بنا کر
ہم غریب تھے یہ صرف میری ماں جانتی تھی
Merey gaun mein mujhey dekhney aya hoga,
Ser karney to kagan bhi jaa sakta tha,
Baat sun kar jo gaya hai to yahi pyar hai na,
Warna wo baat key doraan bhi jaa sakta tha
میرے گاؤں میں مجھے دیکھنے آیا ہوگا
سیر کرنے تو کاغان بھی جا سکتا تھا
بات سن کر جو گیا ہے تو یہی پیار ہے نا
ورنہ وہ بات کے دوران بھی جا سکتا تھا