صبح کے تخت نشین ،شام کو مجرم ٹہرے
ہم نے پل بھر میں نصیبوں کو بدلتے دیکھا
Subha key takht nasheen,shaam ko mujrim therye,
Hum ney pal bhar mein naseebon ko badaltey dekha…
Ye rang chehre ke or khuwab apni ankhon ke
hawa chale koi aesi bikhar na jaen kahin
jhalak raha hai jin ankhon se ab wajood mera
ye ankhein haye, ye ankhein mukar na jaen kahin
یہ رنگ چہرے کے اور خواب اپنی آنکھوں کے
ہوا چلے کوئی ایسی بکھر نہ جائیں کہیں
جھلک رہا ہے جن آنکھوں سے اب وجود مرا
یہ آنکھیں ہائے، یہ آنکھیں مکر نہ جائیں کہیں
تجربہ تھا، سو دعا کی تا کہ نقصان نہ ہو
عشق مزدور کو مزدوری کے دوران نہ ہو
میں اسے دیکھ نہ پاتا تھا “پریشانی” میں
سو دعا کرتا تھا، مر جاۓ، پریشان نہ ہو
گاؤں میں دور کی سِسکی بھی سنی جاتی ہے
سب پہنچتے ہیں، بھلے آنے کا اعلان نہ ہو
ایک رقاصہ نے اک عمر یہاں “رقص” کیا
دل کی دھک دھک میں چھنن چھن ہے تو حیران نہ ہو
اب تعوّذ کو بدل دینے میں کیا راۓ ہے؟
جہاں شیطان لکھا ہے، وہاں انسان نہ ہو؟
شکریہ! مجھ کو نہ دیکھا، مِری مشکل حل کی
میری کوشش بھی یہی تھی، مِری پہچان نہ ہو