Paron se baandh kar pathar, mujhe uraata hai
پروں سے باندھ کر پتھر، مجھے اُڑاتا ہے
Ajeeb shakhs hai, phir taaliyan bajata hai
عجیب شخص ہے، پھر تالیاں بجاتا ہے

عجیب لوگ تھے وہ تتلیاں بناتے تھے
سمندروں کے لیے سیپیاں بناتے تھے
وہی بناتے تھے لوہے کو توڑ کر تالا
پھر اس کے بعد وہی چابیاں بناتے تھے
میرے قبیلے میں تعلیم کا رواج نہ تھا
مرے بزرگ مگر تختیاں بناتے تھے
فضول وقت میں وہ سارے شیشہ گر مل کر
سہاگنوں کے لیے چوڑیاں بناتے تھے
ہمارے گاؤں میں دو چار ہندو درزی تھے
نمازیوں کے لیے ٹوپیاں بناتے تھے
لیاقت جعفری