Muhbat Ke Shajar Par

محبت کے شجر پر خواب کے پنچھی اُترتے ہیں


تو شاخیں جاگ اُٹھتی ہیں


تھکے ہارے ستارے جب زمیں سے بات کرتے ہیں


تو کب کی منتظر آنکھوں میں


شمعیں جاگ اُٹھتی ہیں


محبت اُن میں جلتی ہے


چراغِ آب کی صورت


محبت خواب کی صورت

امجد اسلام امجد

Leave a Reply