اوڑھ کر مٹی کی چادر بے نشان ہو جایں گے
ایک دن آے گا ہم بھی داستان ہو جایں گے
Odd kar mitti ki chadar bey nishan ho jaen gein,
Aik din aaye ga hum bhi dastaan ho jaen gein…
Urdu poetry collection
زندگی تُجھ کو اگر وجد میں لاؤں واپس
چاک پہ کُوزہ رکھوں ، خاک بناؤں واپس
دل میں اِک غیر مُناسب سی تمنّا جاگی
تُجھ کو ناراض کروں روز مناؤں واپس
وہ میرا نام نہ لے صِرف پُکارے تو سہی
کُچھ بہانہ تو مِلے دوڑ کے آؤں واپس
وقت کا ہاتھ پکڑنے کی شرارت کر کے
اپنے ماضی کی طرف بھاگتا جاؤں واپس
تھا تیرا حُکم سو جنت سے زمیں پر آیا
ہو گیا ختم تماشا تو میں جاؤں واپس
(منقول)