Category: Urdu poetry (Page 45 of 54)

Urdu poetry collection

دل کی تکلیف کم نہیں کرتے 

اب کوئی شکوہ ہم نہیں کرتے 

جان جاں تجھ کو اب تری خاطر 

یاد ہم کوئی دم نہیں کرتے 

دوسری ہار کی ہوس ہے سو ہم 

سر تسلیم خم نہیں کرتے 

وہ بھی پڑھتا نہیں ہے اب دل سے 

ہم بھی نالے کو نم نہیں کرتے 

جرم میں ہم کمی کریں بھی تو کیوں 

تم سزا بھی تو کم نہیں کرتے 

جون ایلیاء


Kharki, chaand, kitaab our mein

Kharki, chaand, kitaab our mein,

Mudat sey aik baab our mein,

Shab bhar kheley aapas mein,

Do ankhein, aik khawab our mein,

Mooj our kashti sahil par darya mein gardab our mein,

Sham, udasi, khamoshi kch kankar, talaab our mein,

Har shab pakrey jaatey hain ghari nind, kitaab our mein…


کھڑکی ، چاند ، کتاب اور میں

مدت سے اک باب اور میں

شب بھر کھیلے آپس میں

دو آنکھیں ، ایک خواب اور میں

موج اور کشتی ساحل پردریا میں گرداب اور میں

شام ، اداسی ، خاموشی کچھ کنکر ، تالاب اور میں

ہر شب پکڑے جاتے ہیں گہری نیند ، کتاب اور میں


Kharki, chaand, kitaab our mein

Wo iss kamal sey khela tha

Wo iss kamal sey khela tha ishq ki baazi,

Mein apni fatah samjhta tha maat honey tak…


وہ اِس کمال سے کھیلا تھا عشق کی بازی

میں اپنی فتح سمجھتا تھا مات ھونے تک


Wo iss kamal sey khela tha

Meri Gurbat..

میری غربت نے اُڑایا میرے فن کا مزاق

تیری دولت نے تیرے عیب چھپا رکھے ہیں۔

Meri gurbat ney udaya merey fan ka mazak,

Teri dolaat ney terey aeeb chupa rakhey hain…

To behtar hai..

وفائے عشق ہوں میں
اب بکھر جاؤں تو بھتر ہے
جدھر جاتے ہیں یہ بادل
ادھر جاؤں تو بہتر ہے
یہ دل کہتا ہے تیرے شہر میں کچھ دن ٹہر جاوں
مگر حالات کہتے ہیں کہ گھر جاؤں تو بہتر ہے
دلوں میں فرق آئیں گے
تعلق ٹوٹ جائیں گے
جو دیکھا، جو سنا اس سے مکر جاؤں تو بہتر ہے
یہاں ہے کون میرا جو مجھے سمجھے گا
میں کوشش کر کے اب خود ہی سدھر جاؤں تو بہتر ہے

tujhsey bicharna

کہانی میں کوئی رد و بدل کر

میرا تجھ سے بچھڑنا بنتا ہی نہیں 

Kahani mein koi rad-o- badal kar,

Mera tujh sey bicharna banta hi nahin…

« Older posts Newer posts »