Skip to content

Category: Diary

Aur achanak aik taweel safar ke baad

Aur achanak aik taweel safar ke baad

اور اچانک ایک طویل سفر کے بعد

Tum par yeh raaz khulta hai

تم پر یہ راز کھلتا ہے

Ke tumhein is zindagi mein behtareen banne ki khwahish hi nahin

کہ تمہیں اِس زندگی میں بہترین بننے کی خواہش ہی نہیں

Tumhein to bas yeh chahiye ke sukoon-e-dil ke saath baitho

تمہیں تو بس یہ چاہیے کہ سکونِ دل کے ساتھ بیٹھو

Aitidaal ki kefiyat mein raho

اعتدال کی کیفیت میں رہو

Kisi bhi cheez ki parwah na karo

کسی بھی شے کی پروا نہ کرو

Aur har cheez par dil se raazi ho jao

اور ہر چیز پر دل سے راضی ہو جاؤ


احمد خالد توفیق

Rumi

میں نے سیکھا کہ ہر بشر موت کا مزہ چکھے گا، لیکن زندگی کا مزا صرف کچھ ہی لوگ چکھتے ہیں
Main ne seekha ke har bashar maut ka maza chakhay ga, lekin zindagi ka maza sirf kuch hi log chakhte hain


— رومیؒ
— Rumi

AK BHER PORI ZINDAGI

‏ایک بھیڑ پوری زندگی بھیڑیے سے خوفزدہ رہتی ہے

‏آخر میں اسے چرواہا کھا جاتا ہے۔

~ پاؤلو کوئیلو


AK BHER PORI ZINDAGI BHERIYE SE KHOUFZADA REHTI HAI

AKHIR MEIN USE CHARWAHA KHA JATA HAI

Paulo Coelho


Why does the cat (Tom) always lose, and the mouse (Jerry) always wins?

کبھی آپ نے غور کیا ہے؟
کیوں ٹام ہمیشہ ہار جاتا ہے؟ اور جیری ہر بار جیت جاتا ہے؟

اس کا جواب سادہ مگر گہرا ہے
کیونکہ ٹام کے لیے جیری کو پکڑنا صرف ایک کھیل ہے—ایک عارضی مشغلہ یا محض بھوک مٹانے کا ذریعہ۔ اگر وہ ہار جائے، تو بھی اُس کی زندگی پر کوئی بڑا فرق نہیں پڑتا۔

مگر جیری کے لیے یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہوتا ہے۔ اگر وہ ایک لمحے کو بھی غافل ہو جائے، تو اس کی زندگی ختم ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ہر بار پوری توجہ، طاقت، عقل اور مہارت کے ساتھ لڑتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ اس کے پاس ہارنے کا آپشن ہی نہیں۔

اور یہی بات ہماری حقیقی زندگی پر بھی صادق آتی ہے۔

جو لوگ صرف “کوشش” کرتے ہیں، وہ اکثر ہار جاتے ہیں۔
مگر جو لوگ اپنے مقصد کو زندگی کا سوال بنا لیتے ہیں، وہ آخرکار کامیاب ہو جاتے ہیں۔

جب جیتنا صرف خواہش نہیں بلکہ ضرورت بن جائے، تو انسان وہ کر جاتا ہے جو ناممکن لگتا ہے۔

یاد رکھیں:
جیتنے کے لیے طاقتور ہونا ضروری نہیں، مقصد کا واضح اور ارادہ مضبوط ہونا ضروری ہے۔


~Eagle

Don’t Waste Your Energy

ایک واحد پرندہ جو شاہین کے راستے کی رکاوٹ بننے کی کوشش کرتا ہے وہ کوا ہے۔ اس کی گردن پر چونچ مارتا ہے مگر شاہین جواب نہیں دیتا اور نہ ہی کوے سے لڑتا ہے۔ شاہین کبھی کوے پر اپنا وقت اور توانائی ضائع نہیں کرتا بلکہ آسانی سے اپنے پروں کو کھولتا ہے اور آسمان میں اونچا اڑنے لگتا ہے۔ اوپر کی اڑان سے کوے کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پھر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے گر جاتا ہے۔ لہذا زندگی میں کبھی بھی بیوقوف لوگوں کے ساتھ اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے شاہین بننے کی کوشش کرنی چاہیے۔ خود کو بلند کریں گے تو کوے تو اپنے آپ نیچے گر جائیں گے۔


Aik waahid parindah jo shaheen kay raastay ki rukaawat bannay ki koshish karta hai woh kawaa hai. uss ki gardan par choonch maarta hai magar shaheen jawaab nahi deta aur nah hi kaway se larta hai. shaheen kabhi kaway par apna waqt aur tawanai zaya nahi karta balkay aasaani se apnay paron ko kholta hai aur aasman mein ooncha urnay lagta hai. oopar ki uraan se kaway ko saans lainay mein dushwari ka saamna karna parta hai aur phir oxygen ki kami ki wajah se gir jata hai. lehaza zindagi mein kabhi bhi baywaqoof logon kay saath apna waqt zaya karnay kay bajaye shaheen bannay ki koshish karni chahiye. khud ko buland karen ge to kaway to apnay aap neechay gir jayen ge.

خبردار فارغ مت بیٹھو اور راحت کا عادی مت بنو کہ کمزوری اور خوف کے باعث میدان کسی اور کے لیے چھوڑ دو
خبردار فضول چیزوں میں نہ الجھو جبکہ تمہیں اس وقت خود کو نکھارنے اور مضبوط کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے
ایسے درخت کی مانند جمے رہو جو کبھی نہیں مرتا اور ہوشیار رہو کہ خود کو کھو نہ دو
تم پر سخت دن آئیں گے تمہاری کچھ سوچیں قید ہو جائیں گی
تمہارے اندر لگایا ہوا کچھ پودا مرجھا جائے گا مگر اگر تم کھڑے رہے تو وہ پھر سے پھوٹے گا
یہ وقت مایوسی کا نہیں نہ ہی کمزوری کا نہ شکست تسلیم کرنے کا نہ فضولیات میں وقت ضائع کرنے کا
یہ وقت ہے خود کو تیار کرنے کا خود کو طاقتور بنانے کا
جتنا ہو سکے مضبوط بنو