Home » Archives for Admin » Page 65
وہ تو صدیوں کا سفر کر کے یہاں پہنچا تھا تو نے منہ پھیر کے جس شخص کو دیکھا بھی نہیں
دل سے نکلے گی نہ مر کر بھی وطن کی الفت میری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا آئےگی
یہ بھی ممکن ھے کہ زاھد، میری خاموشی تیری برسوں کی عبادت سے بھی افضل نکلے
وہ تو باتیں نہیں سمجھ پاتا دکھ تو پھر بے زبان ہوتے ہیں
حقِ تنقید ہے تمہیں مگر اس شرط کیساتھ جائزہ لیتے رہو اپنے بھی گریبانوں کا
وہ جو مدت سے تیرے ساتھ بسر کر رہا ہوں میں نے وہ عمر تیرے ساتھ گزاری بھی نہیں
ڈرے ہوؤں نے تمہیں بھی ڈرا دیا ورنہ خدا تو پیار سکھاتا ہے، کچھ نہیں کہتا
درد مندوں سے نہ پوچھو کہ کدھر بیٹھ گئے تیری محفل میں غنیمت ہے جدھر بیٹھ گئے